چنڈی گڑھ19جون (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا)پنجاب کے امرتسر کے پاس سموار اسپورٹس یوٹی لیٹی وہیکل کی ٹرک سے تصادم میں سات لوگ لقمہ اجل ہوگئے ۔واضح ہو کہ مہلوکین میں تین عورت سمیت ایک بچہ بھی ہے ۔ یہ تمام افرادامرتسر کے گولڈن ٹمپل کی زیارت اور پوجا ارچنا کرکے دہلی واپس آرہے تھے۔یہ حادثے امرتسر اور دہلی کو جوڑنے والے ہائی وے کھلچیان گاؤں میں پیش آیا ۔ پولیس نے کہا کہ اس حادثہ میں تین سال کا بچہ زندہ بچ گیا لیکن شدید زخمی ہونے کے باعث اس امرتسر کے ایک ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔